سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی کو ان کی 55ویں سال گرہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی جانب سے نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اس دوران کئی بی جے پی لیڈرا نے بھی راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’یوپی کے رائے بریلی سے رکنِ پارلیمان اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر شری راہل گاندھی جی کو دل کی گہرائیوں سے سال گرہ کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ دن ان کے لیے خوشیاں لائے اور آنے والا سال صحت و خوش حالی سے بھرپور ہو۔‘‘ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے راہل گاندھی کو نیک تمناؤں کے ساتھ سال گرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’راہل گاندھی جی کو سال گرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ آپ کو اچھی صحت اور طویل زندگی نصیب ہو۔‘‘ وہیں بی جے پی لیڈر نوین جندل نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد پیش کی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس موقع پر راہل گاندھی کو اپنا ’’نظریاتی بھائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے نظریاتی بھائی راہل گاندھی کو سالگرہ کی پرخلوص مبارکباد۔ ہمارا رشتہ خون کا نہیں، بلکہ فکر، وژن اور مقصد کا ہے۔ دعا ہے آپ اسی جرأت مندی سے قیادت کرتے رہیں۔ روشن بھارت کی جانب ہماری جدوجہد میں کامیابی ہماری ہوگی۔‘‘ وہیں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے لیڈر شری راہل گاندھی کو سال گرہ کی دلی مبارکباد۔ عوام کے لیے آپ کی وابستگی اور زمینی سطح پر مسلسل موجودگی سچی قیادت کی علامت ہے اور ہم جیسے لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، جو اصولوں پر مبنی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ ان کے علاوہ متعدد دیگر رہنماؤں بشمول اشوک گہلوت، سچن پائلٹ اور شتروگھن سنہا نے بھی راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک روزگار میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی اور 5000 سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
Source: social media
جہازوںکی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں،کئی طیاروں میں مسائل ہیں
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ، مذہب تبدیل کرنے کا الزام
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں غیر انسانی واقعہ ۔بہو نے ساس سسر کو گھر سے بے دخل کر کے مکان منہدم کروادیا
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
ایران سے 110 ہندستانی طلباء کو لے کر پرواز دہلی پہنچی۔
سنبھل تشدد معاملے میں چارج شیٹ داخل، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاءالرحمٰن برق سمیت 23 افراد پر الزامات عائد
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
انڈیا اتحاد ملک کی ضرورت ہے : اودھیش پرساد
ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیاروں کو ’ڈی جی سی اے‘ کی کلین چٹ، سکیورٹی سے متعلق کوئی بڑا خدشہ نہیں
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت