نئی دہلی: شہری ہوابازی کے نگراں ادارے ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 بیڑے پر جاری اپنی نگرانی مکمل کرتے ہوئے اسے سکیورٹی کے لحاظ سے کلیئر کر دیا ہے۔ ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ جانچ میں کسی قسم کی بڑی حفاظتی تشویش سامنے نہیں آئی اور ایئر لائن کے بوئنگ 787-8 اور 787-9 طیارے موجودہ حفاظتی معیارات پر پورے اترے ہیں۔ ڈی جی سی اے کے مطابق، ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 بیڑے میں کل 33 طیارے شامل ہیں، جن میں سے تقریباً 27 طیاروں کی جانچ مکمل کر لی گئی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ اس وقت دو طیارے دہلی میں ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ (اے او جی) کی حالت میں ہیں، یعنی وہ سروس سے باہر ہیں۔ ان کی جانچ اس وقت کی جائے گی جب ان کی مرمت مکمل ہو جائے گی اور انہیں دوبارہ پرواز کے لیے موزوں قرار دیا جائے گا۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد کیا۔ ان ایئر لائنز کی یومیہ 1000 سے زائد پروازیں اندرون و بیرون ملک چلتی ہیں۔ اجلاس میں آپریشنل صورتحال، سکیورٹی معیارات اور مسافروں کی سہولتوں سے متعلق ضابطوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نگراں ادارے نے ایئر لائن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انجینئرنگ، آپریشنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنائے تاکہ تکنیکی خرابیوں اور آپریشنل چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں ایرانی فضائی حدود کے بند ہونے سے متاثر ہونے والی پروازوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کئی پروازوں کو متبادل راستے اپنانے پڑے، کچھ میں تاخیر ہوئی اور بعض کو منسوخ بھی کرنا پڑا۔ ڈی جی سی اے نے ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے مواقع پر مسافروں اور عملے سے بر وقت اور مؤثر رابطہ رکھیں اور متبادل روٹنگ حکمت عملی اپنائیں تاکہ کم سے کم خلل پیدا ہو۔
Source: social media
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان
راجستھان:گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی، پک اپ گاڑی کو آگ لگا ئی
جھارکھنڈ میں 10 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ سرکردہ نکسل لیڈر مارا گیا، مزید 24 نے ہتھیار ڈالے
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کیا سندور کا اپمان! پہلگام بیواﺅں کو کہا بزدل
آپریشن سندور اور کرنل صوفیہ قریشی کو مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
فکر نہ کرو، سب کچھ معمول پر آ جائے گا: راہل گاندھی کا پونچھ میں بچوں سے مکالمہ
پی ایم مودی نے ٹرمپ سے بات کی، کہا- ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح کمربستہ، ٹرمپ کو ہندستان آنے کی دعوت
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی
اسرائیل۔ ایران کشیدگی کے باعث مارکیٹ گر گئی
بدایوں:شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ بھیجا
'ٹھگ لائف' پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض، کرناٹک حکومت سے 24 گھنٹے میں جواب طلب
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
بلند شہر میں کار میں آگ لگنے سے زندہ جل کر 5 افراد کی موت، آگرہ میں پک اَپ نے راہگیروں کو کچلا، 4 کی موت