National

لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ، مذہب تبدیل کرنے کا الزام

لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ، مذہب تبدیل کرنے کا الزام

سیہور، 19 جون:مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ احمد پور تھانہ علاقے کے اس معاملے میں لڑکی کے گھر کے سامنے رہنے والے ایک لڑکے نے پہلے اس سے دوستی بڑھائی، پھر اس کی عصمت دری کی۔ پولیس نے کل رات تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاؤں بڑکھیڑہ حسن کی 19 سال کی طالبہ کے ساتھ اسی گاؤں میں رہنے والے زبیر منصوری نے دوستی کا جھانسہ دے کر اس سے بات چیت شروع کی۔ کچھ وقت بعد اس نے لڑکی پر اپنے گھر آنے کا دباؤ ڈالا۔ لڑکی نے انکار کیا تو ملزم نے دھمکی دی کہ اگر وہ اس کے گھر نہ آئی تو وہ اس کی دوستی کے بارے میں اس کے گھر والوں کو بتا دے گا۔ طالبہ اس کے گھر چلی گئی جہاں ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد ملزم نے لڑکی پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ڈالا۔ اسی دوران ایک بار ملزم کے بھائی شعیب نے لڑکی کو ملزم کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا، جس کے بعد وہ بھی لڑکی کو بلیک میل کرنے لگا اور اس کی عصمت دری کی۔ طالبہ کا الزام ہے کہ دونوں بھائیوں نے مسلسل اس کا جسمانی استحصال کیا۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ سال 2024 میں ملزم زبیر نے اسے اپنے گھر بلایا، جہاں گاؤں کی مسجد سے وابستہ عارف بھی موجود تھا جس نے طالبہ پر کلمہ پڑھنے کا دباؤ ڈالا اور اس کا نکاح زبیر سے کرانے کا جھانسہ دیتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرانے کی کوشش کی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments