National

نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی

نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی

حیدرآباد 19 جون:) حیدرآباد کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک چارٹڈ اکاؤنٹنٹ نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ سُریش ریڈی جو راجاراجیشوری کالونی کے ایک سروِس اپارٹمنٹ میں رہتا تھا، منی کنڈہ کے ایک پرائیویٹ کمپنی میں چارٹڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پچھلے کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ وہ اس دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کا فیصلہ کیا۔سریش ریڈی نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا اور بعد ازاں سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر گچی باؤلی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments