نئی دہلی، 23 جولائی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 2024-25 کے بجٹ میں بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی تحفہ دیا ہے تاکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اہم اتحادیوں جنتا دل یو اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کو خوش کیا جا سکے۔ لوک سبھا میں 20024-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ آندھرا پردیش کو 15 ہزار کروڑ روپے اور بہار کو 47 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے اور اب این ڈی اے حکومت کی اہم حلیف جے ڈی یو بہار اور ٹی ڈی پی آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بہار میں سڑکوں، بجلی اور ریلوے کا جال بچھایا جائے گا اور اس کے لیے بجٹ میں 26 ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، جس کے تحت ایکسپریس وے، پاور پلانٹ، میڈیکل کالج اور مہابودھی کوریڈور کی تعمیر کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ایک نیا میڈیکل کالج اور ایئرپورٹ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویشالی-بودھ گیا ایکسپریس وے، پٹنہ-پورنیا ایکسپریس وے کو گرین سگنل مل گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت گنگا پر دو نئے پل بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21,400 کروڑ روپے کا پاور پروجیکٹ جس میں 2400 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی شامل ہے، جو بہار کے بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں تعمیر کیا جائے گا۔ ریاست میں چار نئے ایکسپریس وے، گنگا ندی پر ایک پل اور گیا میں وشنوپد کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے آندھرا پردیش کو بھی تحفہ دیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست کی تشکیل نو کے وقت کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ آندھرا پردیش کے لیے تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔
Source: uni news
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ