National

کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

۔انتخابی ادارہ نے حضورآباد کے انتخابی عہدیدارکو ہدایت دی ہے کہ وہ کوشک ریڈی کے ریمارکس کی جانچ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرے جنہوں نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رائے دہندے ان کو منتخب نہیں کریں گے تو وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ خودکشی کرلیں گے۔اگران کومنتخب نہیں کیاگیا تو ن کے تین ارکان خاندان بشمول ان کی ارتھی کا جلوس 4دسمبر کو نکالاجائے گا۔یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ان کے خاندان کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں یا مردہ۔انہوں نے کملاپورمنڈل مستقر میں انتخابی مہم کے دوران یہ متنازعہ ریمارک کیاتھا۔ کوشک ریڈی حضورآباد سے بی آرایس کے امیدوار ہیں۔وہ تلنگانہ قانون سازکونسل کے رکن بھی ہیں تاہم حکمران جماعت نے ان کو اس حلقہ کا امیدوار بنایاہے۔گذشتہ روز ان کے اس متنازعہ بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments