سری نگر، 10 دسمبر :وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا دوسرا ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام تیسرے درجے پر رہا ہےجہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.9 ڈگری سیبنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 18 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 11 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 12 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
Source: uni urdu news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ