حیدرآباد۔6دسمبر:تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی جو جمعرات کی دوپہر کو شہرحیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔وہ آج پارلیمنٹ پہنچے اور اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے ساتھی ارکان سے ملاقات کی جنہوں نے ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ جس کی تشکیل 2014میں عمل میں آئی تھی کے دوسرے وزیراعلی بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔پارلیمنٹ میں ان کے ساتھی تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھی ملاقات کی اور ان کو مبارکباد دی۔ریونت ریڈی سال 2018میں ہوئے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے شکست سے دوچارہوئے تھے جس کے بعد پارٹی نے انہیں سال 2019کے لوک انتخابات میں رائے دہندوں کی بنیاد پر سب سے بڑے پارلیمانی حلقہ ملکاجگری سے ٹکٹ دیا تھا۔ان انتخابات میں انہیں کامیابی ملی تھی۔گذشتہ ماہ جنوبی ہند کی اس نئی ریاست تلنگانہ کے انتخابات ہوئے تھے جس کی کمان ریونت ریڈی نے سنبھالتے ہوئے سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تشکیل دی گئی تلنگانہ ریاست میں دو معیادوں سے برسراقتدار بی آرایس کو شکست دی تھی۔وہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے آج اپنی لوک سبھانشست سے استعفی پیش کردیا۔
Source: uni news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سا بق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے