سری نگر،28دسمبر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے برزلہ کنزر ٹنگمرگ علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران 45سالہ شخص اسی میں جاگرا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیمیں فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ جمعرات شام ساڑھے سات بجے کنویں میں گرنے والے شخص کو زندہ باہر نکالا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق کنزر ٹنگمرگ کے برزلہ گاوں میں جمعرات کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب کنویں کی صفائی کے دوران 45سالہ شخص جس کی شناخت بشیر احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں کنویں میں جاگرا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے گر چہ مذکورہ شخص کو کنویں سے نکالنے کی جی توڑ کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے جس کے بعد پولیس اور ایس ڈی آرایف کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ کنویں کی گہرائی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو 45سالہ شخص کو کنویں سے باہر نکالنے میں دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور جدید مشینری کے ذریعے مذکورہ شخص کو کنویں سے باہر نکالنے کی خاطر امدادی آپریشن تیز تر کیا گیا ہ۔ جمعرات شام ساڑھے سات بجے کے قریب دس گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد 45سالہ شخص کو کنویں سے زندہ باہر نکالا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بشیر احمد راتھر کو فوری طورپرہسپتال لے جایاگیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے پولیس، فوج، فائر اینڈ ایمرجنسی ، ایس ڈی آر ایف اور تحصیلدار کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دن بھر ریسکیو آپریشن جاری رکھا جس وجہ سے مقامی شہری کو دس گھنٹے کے بعد کنویں سے زندہ باہر نکالا گیا۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ