حیدرآباد 19 جون : بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرلڑکی کی ماں، بہن، لڑکی کے عاشق اوردیگر افراد نے لڑکی کے باپ پرحملہ کرتے ہویءے ہلاک کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش آءی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ڈی ایس آر جندال تانڈا میں کے کشن کی بیوی اور دو بیٹیاں تھیں۔ چھوٹی بیٹی پلوَی تانڈا کے ہی سریش نامی نوجوان سے فون پر بات کر رہی تھی، جس پر کشن نے اُسے ڈانٹا۔ کشن کی جانب سے محبت کو قبول نہ کرنے پر پلوَی ناراض ہو گئی۔ بعد ازاں پلوَی، اُس کی بہن، ماں، عاشق سریش اور دو دیگر نوجوانوں نے مل کر کشن پر حملہ کر دیا۔ شدید زخمی ہونے پر کشن کو اس کی ماں نے محبوب آباد اسپتال منتقل کیا، جہاں سے مزید حالت بگڑنے پر اسے کھمم اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اُس کی موت واقع ہو گئی۔ کشن کی ماں کی شکایت پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ۔
Source: uni urdu news service
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
اسمبلی ضمنی انتخابات میں پہلی بار موبائل ڈپازٹ کی سہولت، پوری ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
تلنگانہ :آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب
تلنگانہ:بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرباپ کا قتل
راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
گجرات بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 48 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان