نئی دہلی، 19 جون: مختلف ریاستوں کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملک میں پہلی بار پولنگ اسٹیشنوں کے داخلی دروازے پر موبائل ڈپازٹ کی سہولت اور ایڈوانس وی ٹی آر (ووٹنگ ڈیٹا) رپورٹنگ کے عمل اور پولنگ اسٹیشنوں کی 100 فیصد ویب کاسٹنگ جیسے تجربات شروع کیے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے الیکشن کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ مل کر قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابی عمل کو ووٹروں، سیاسی کارکنوں اور انتخابی عہدیداروں کے لیے حالیہ مہینوں میں 20 سے زیادہ نئے اقدامات کیے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کی جانب سے پانچ اسمبلی حلقوں کے لیے آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں گزشتہ چار مہینوں میں ای سی آئی کی جانب سے شروع کیے گئے کئی بڑے نئے اقدامات کا کامیاب نفاذ دیکھا گیا۔ گجرات میں کدی (ایس سی) اور وساودر اسمبلی حلقوں، کیرالہ کے نیلمبور، پنجاب میں لدھیانہ ویسٹ اور مغربی بنگال میں کالی گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آج پولنگ ہوئی۔ کمیشن نے کہا کہ ان پانچ اسمبلی حلقوں کے تمام 1354 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کے لیے موبائل ڈپازٹ کی سہولت کا التزام اور پولنگ میں ووٹروں کی شرکت کے ڈیٹا (وی ٹی آر) شیئر کرنے کا جدید عمل لاگو کیا گیا۔ نیا وی ٹی آر نظام کمیشن کو پولنگ کے رجحانات کو تیزی سے اپ ڈیٹ کرنے کے قابل بناتا ہے ۔
Source: uni news
سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
اسمبلی ضمنی انتخابات میں پہلی بار موبائل ڈپازٹ کی سہولت، پوری ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ
حکومت ہندستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکلنے میں مدد کرے گی
وزیر اعلیٰ کے محکمے پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے گوا کے وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا۔
نوجوان نے سر پر پلاسٹک کور لپیٹ کر ہیلیم گیس استعمال کرتے ہوئے خودکشی کر لی
اے پی: خاتون نے شیرخوار بچہ کے ساتھ ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
تلنگانہ :آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب
تلنگانہ:بیٹی کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پرباپ کا قتل
راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
گجرات بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 48 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک
میسور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی سے کسان پریشان