National

دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں سینکڑوں عمارتیں توڑی جائیں گی، ڈی ڈی اے نے 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا

دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں سینکڑوں عمارتیں توڑی جائیں گی، ڈی ڈی اے نے 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا

نئی دہلی : دہلی کے علاقے بٹلہ ہاؤس میں ایک بار پھر بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پہلے اتر پردیش کے آبپاشی محکمہ کی جانب سے دیے گئے نوٹس نے مقامی لوگوں کو پریشان کر رکھا تھا، اور اب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی جانب سے ایک نیا نوٹس لگا دیا گیا ہے۔ ڈی ڈی اے نے بٹلہ ہاؤس کی مراری روڈ پر واقع خسرہ نمبر 279 کے مکینوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی عمارتیں، مکانات اور غیر قانونی تعمیرات کو 15 دن کے اندر اندر خالی کر دیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 5 مئی 2025 کو خسرہ نمبر 279 کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر عمل درآمد کے لیے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ایم اُدے کالونی کے علاوہ خسرہ نمبر 279 کے دائرے میں آنے والی تمام غیر قانونی عمارتوں، مکانات اور تعمیرات کو ہٹایا جائے گا۔ ڈی ڈی اے نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر 15 دن کے اندر اندر علاقہ خالی نہ کیا گیا، تو 11 جون سے انہدامی کارروائی شروع کر دی جائے گی، اور اس کے بعد کسی کو کوئی مزید نوٹس نہیں دیا جائے گا۔ ڈی ڈی اے کے نوٹس کے بعد مراری روڈ سمیت پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی یوپی کے آبپاشی محکمہ کی جانب سے خسرہ نمبر 277 پر قبضہ خالی کرنے کا نوٹس مل چکا ہے، اور کئی عمارتوں پر سرخ رنگ کا کراس بھی لگا دیا گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments