National

اڈیشہ کے مہا پربھو کی سرزمین پر آنا تھا اس لئے میں امریکہ نہیں گیا: مودی

اڈیشہ کے مہا پربھو کی سرزمین پر آنا تھا اس لئے میں امریکہ نہیں گیا: مودی

بھونیشور، 20 جون :وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے دورہ امریکہ کی دعوت قبول نہیں کی کیونکہ انہیں اڈیشہ کے مہا پربھو کی سرزمین پر آنا تھا۔ اڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر مودی نے کہا کہ دو دن پہلے وہ جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کناڈا گئے تھے اور امریکہ کے صدر ٹرمپ نے انہیں فون کرکے امریکہ آنے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے کہا “مسٹر ٹرمپ نے مجھ سے کہا کہ چونکہ آپ پہلے ہی کناڈا تو آئے ہوئے ہیں، آپ واشنگٹن ہوکر جایئے ، ہم ساتھ کھانا کھائیں گے اور بات کریں گے ، انہوں نے بڑے اصرار کے ساتھ دعوت دی، میں نے امریکی صدر سے کہا کہ دعوت کے لیے آپ کا شکریہ، میرے لیے مہا پربھو کی سرزمین جانا بہت ضروری ہے اور اسی لیے میں نے شائستگی کے ساتھ ان کی دعوت قبول نہیں کی اور آپ کی محبت ، مہا پربھو کی بھگتی مجھے اس دھرتی پر کھینچ لائی۔”

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments