National

جھارکھنڈ انکاؤنٹر: ایک ماؤنواز ہلاک ایک گرفتار

جھارکھنڈ انکاؤنٹر: ایک ماؤنواز ہلاک ایک گرفتار

رانچی، 26 مئی: جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے نیترہاٹ تھانہ علاقے میں پولیس کے ساتھ تصادم میں سی پی آئی ماؤنواز کمانڈر منیش یادو، جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا، مارا گیا، جب کہ کندن کھیروار کو ، جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا، گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نکسلیوں کے ساتھ یہ انکاؤنٹر اتوار کی دیر رات شروع ہوا اور پیر کی صبح تک جاری رہا۔ انکاؤنٹر ختم ہونے کے بعد چلائے گئے سرچ آپریشن کے دوران منیش یادو کی لاش ملی۔ حکومت نے منیش یادو پر 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران لاتیہار پولیس نے 10 لاکھ روپے انعام والے کندن کھروار کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے کئی ہتھیار بھی برآمد کئے۔ واضح رہے کہ 24 مئی کو ایس پی کمار گورو کی قیادت میں لاتیہار پولیس ٹیم نے لاتیہار تھانہ علاقے کے اچابار جنگل میں جے جے ایم پی سپریمو 10 لاکھ انعامی انتہاپسند پپو لوہارا اور 5 لاکھ انعامی انتہاپسند پربھات گنجھو کو ہلاک کر دیا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments