National

جھارکھنڈ میں بارش نے مچائی تباہی، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی، کئی پل بہے

جھارکھنڈ میں بارش نے مچائی تباہی، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی، کئی پل بہے

رانچی: جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش کے درمیان مختلف حادثات میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ رانچی، ہزاری باغ، رام گڑھ، جمشید پور، چترا، سمڈیگا جیسے شہروں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ پل بہہ جانے، مکان گرنے، کنواں دھسنے، آسمانی بجلی گرنے اور سڑک حادثات کے 20 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر پانی کے تیز کرنٹ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کرنا پڑا ہے۔ بدھ کے روز ہی ریاستی حکومت نے رانچی، لوہردگا، سمڈیگا، کھنٹی اور گملا اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا تھا اور رام گڑھ، کوڈرما، چترا، پلامو اور گڑھوا میں اورنج الرٹ جاری کیا تھا۔ ان اضلاع میں زیادہ تر ندیوں میں طغیانی ہے اور بعض مقامات پر سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ تک گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کوئی ضروری کام نہ ہو۔ رانچی سمیت کئی اضلاع میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ کھنٹی ضلع کے مرہو بلاک کے علاقے سومر بازار میں قریب ہی کھیلتے ہوئے دو بچے نیم تعمیر شدہ کنویں میں اس وقت ڈوب گئے جب کنویں کی مٹی اچانک دھنس گئی۔ انہیں بچانے کے لیے این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ نے 22 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا لیکن جمعرات کی دوپہر جب دونوں بچوں کو باہر نکالا گیا تو ان کی سانسیں رک چکی تھیں۔ مرنے والے بچوں کے نام امت ہنی پورتی اور آشیش توپنو ہیں۔ 19 سالہ راج کمار مانجھی جمعرات کو کھنٹی ضلع کے تورپا تھانہ علاقے کے تحت ڈوڈما گاؤں میں کچی دیوار گرنے سے دب کر ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجکمار گھر میں کچی چھت سے گرنے والے پانی کو روکنے کے لیے مرمت کے کام میں مصروف تھا۔ مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) کے چکردھر پور میں بارش کی وجہ سے ایک کچا مکان گر گیا، جس میں ایک خاتون گروباڑی ڈونگو کی موت ہو گئی اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ رانچی ضلع کے تماڑ میں بھی مکان گرنے سے چھ سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ بدھ کی شام کھنٹی ضلع کے اڈکی تھانہ علاقے میں سون پور اور ڈوریا کے درمیان کرکاری ندی پر پانی کی سطح بڑھنے سے چھ مزدور زیر تعمیر پل پر پھنس گئے۔ مزدور بدھ کو پوری رات پل پر پھنسے رہے۔ انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم جمعرات کے روز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہو گئے۔ رانچی کے نامکم تھانہ علاقے میں سپاہی ندی کے آس پاس کے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ یہاں پانی میں پھنسے 25 سے زائد افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ سمڈیگا-کھنٹی کے درمیان پیلول گاؤں میں بنائی ندی پر پل بارش کی وجہ سے گر گیا۔ اس کی وجہ سے سمڈیگا کے ذریعے اڈیشہ کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ٹوٹے ہوئے پل پر ایک ٹرک بھی پھنس گیا ہے۔ لاتیہار کے بالوماتھ بلاک علاقے میں تیتریاکھنڈ کولیری میں ایک ٹرک پانی میں بہہ کر دریا میں جا گرا۔ جمشید پور میں ٹاٹا-رانچی مین روڈ پر پارڈیہ کالی مندر کے قریب سے گزرنے والی بوڈام-پٹمدا سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی ہے۔ رام گڑھ کے راجرپا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بھیروی ندی میں اضافے کی وجہ سے کئی دکانیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ہزاری باغ کے علاقے برکٹھا بلاک میں پانی بھری سڑک پر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز جمشید پور، دھنباد اور بوکارو میں تین سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments