National

کھڑگے نے انتخابی مہم میں فوجی آپریشن کا استعمال کرنے پر مودی کی نکتہ چینی کی

کھڑگے نے انتخابی مہم میں فوجی آپریشن کا استعمال کرنے پر مودی کی نکتہ چینی کی

بنگلور، یکم جون: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ بار بار فوجی کارروائیوں کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور انتخابی مہم میں اپنی تشہیر کے لئے قومی سلامتی کا استعمال کر رہے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کی حالیہ تقریروں پر براہ راست تنقید کی، جس میں سرحد پار فوجی کارروائی کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کی بیان بازی سے فوج کے کام کو انتخابی فائدہ اٹھانے کے آلے میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ"میں یہ بات بغیر کسی سیاسی تعصب کے کہہ رہا ہوں - سب کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ان لوگوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ہمارے فوجیوں کو دھمکا رہے ہیں۔ لیکن اس کے بجائے ہم سنتے رہتے ہیں - 'میں نے یہ کیا، میں نے وہ حاصل کیا، میں یہ اکیلا کر سکتا ہوں۔' اس طرح کی ذاتی ستائش کے بیانات جاری کرنا ، خاص طور پر مسلح افواج کے بارے میں مناسب نہیں ہے "۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملکی سلامتی کا سہرا ہندستانی فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو جاتا ہے نہ کہ کسی ایک لیڈر کو۔ انہوں نے کہا، "آج پورا ملک ہماری فوج کی وجہ سے کھڑا ہے ۔ فوج جو بھی کرتی ہے ، وہ ملک کے لیے کرتی ہے اور ہم سب ان کی حمایت کرتے ہیں۔" انہوں نے وزیر اعظم کے سابقہبیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "مسٹر مودی نے پہلے خود کہا تھا کہ وہ مداخلت نہیں کریں گے اور انہوں نے مسلح افواج اور ان کے سربراہوں کو مکمل اختیار دے دیا ہے ۔ اگر ایسا ہے تو پھر وہ اپنی تقریروں میں فوجی کارروائی کا ذکر کیوں کرتے رہتے ہیں؟ وہ انتخابی مہم کے دوران بار بار اس مسئلے کو کیوں اٹھاتے ہیں؟" مسٹر کھڑگے نے خبردار کیا کہ قومی سلامتی کے امور کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی بیانات میں فوج کے اقدامات کو کسی کی شبیہ یا ووٹ کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنا قطعی طور پر درست نہیں ہے ۔ یہ قومی وقار اور سلامتی کا معاملہ ہے ، ذاتی تشہیر کا نہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments