National

ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک

ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک

ہردوئی 31 مئی: اترپردیش میں ہردوئی ضلع کے مجھیلا علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک زبردست سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چھ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ مجھیلا تھانہ علاقہ کے گاؤں بھوپا پوروا موڑ کے قریب صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا جب ایک تیز رفتار آرٹیکا کار عالم نگر روڈ پر بھوپا پوروا موڑ پر ایک کھائی میں الٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پالی تھانہ علاقے کے پٹیانیم گاؤں کے رہنے والے نیرج کی بارات کسوما گاؤں گئی تھی۔ شادی کی تقریب کے بعد باراتی گھر واپس جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں کار میں سوار جتیندر، آکاش، سدھارتھ، رامو، جوہری اور دیگر چھ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے تمام زخمیوں کو باہر نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شاہ آباد میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹر نے جتیندر، اس کے بیٹے سدھارتھ، رامو، آکاش اور جوہری کو مردہ قرار دیا، جب کہ چھ دیگر افراد کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔ ی

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments