نئی دہلی/امپھال 11 نومبر :منی پور کے جیری بام ضلع میں پیر کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ تصادم دوپہر 3:00 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب مسلح جنگجوؤں نے جیری بام ضلع کے جاکورادھور اور بوروبیکارا پولیس اسٹیشنوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں 10 مسلح دہشت گرد مارے گئے۔ سی آر پی ایف اور سول پولیس نے اس حملے کا سخت جواب دیا۔ تقریباً 40 سے 45 منٹ کی شدید فائرنگ کے بعد صورتحال پر قابو پایا جا سکا۔ فائرنگ بند ہونے کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی اور دس مسلح دہشت گردوں کی لاشیں اور اسلحہ اور گولہ بارود (تین اے کے رائفلز، چار ایس ایل آر، دو انساس، ایک آر پی جی) برآمد کیا گیا۔ سی آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل سنجیو کمار کو حملے کے دوران گولی لگی تھی اور اسے آسام کے سلچر میڈیکل کالج لے جایا گیا تھا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ جیری بام ضلع کے بوروبیکارا پولیس اسٹیشن کے تحت جاکورادھور اور اس کے آس پاس مسلح دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آسام رائفلز، سی آر پی ایف اور سول پولیس کی ٹیمیں وہاں بھیجی گئی ہیں۔
Source: uni news service
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ