National

جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی

جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی

سری نگر، 9 مئی : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں دوران شب سرحد پار سے بھاری گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ اوڑی کے راجا وار علاقے میں پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والے گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوک خاتون کی شناخت نرگس بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے۔ ) فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کیں جن کا موثر جواب دیا گیا اور ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا ’ پاکستان کی مسلح افواج نے 8 اور 9 مئی 2025 کی درمیانی رات کو پوری مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ ڈرون اور دیگر گولہ باری کا استعمال کرتے ہوئے متعدد حملے شروع کیے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی فوج نے جموں وکشمیر میں ایل او سی پر بھی جنگ بندی معاہدے کی کئی خلاف ورزیاں کیں جن کا موثر جواب دیا گیا اور ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔‘ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی فوج ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور سرحدوں پرگولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments