National

کرناٹک میں جناردن ریڈی کرناٹک اسمبلی سے نااہل

کرناٹک میں جناردن ریڈی کرناٹک اسمبلی سے نااہل

بنگلورو، 9 مئی :)کرناٹک میں اوبولا پورم مائننگ کمپنی (او ایم سی) غیر قانونی کان کنی کیس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد گنگاوتی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے جی جناردن ریڈی کو ریاستی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ 6 مئی کو، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے مسٹر ریڈی اور تین دیگر کو لوہے کی غیر قانونی ایکسٹریکشن اور برآمد کرنے سے متعلق ایک دہائی پرانے کیس میں قصوروار پایا۔ عدالت نے انہیں سات سال قید بامشقت اور ہرایک پر دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں مسٹر ریڈی کو آئین ہند کے آرٹیکل 191(1)(ای) اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 8 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ نااہلی سزا کی تاریخ سے نافذ ہوگی اور چھ سال تک جاری رہے گی۔ سال 2008 اور 2011 کے درمیان مسٹر بی ایس یدیورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں وزیر رہے مسٹر ریڈی طویل عرصے کے بعد 2023 میں گنگاوتی سے جیت کر اسمبلی میں واپس آئے۔ ان کی نااہلی کی وجہ سے اس حلقے پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ اوایم سی کیس ملک میں سب سے زیادہ غیر قانونی کان کنی کے مقدمات میں سے ایک ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی نقصان اور ریاستی خزانے کو بھاری ریونیو کا نقصان شامل ہے۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments