National

ہماری مسلح افواج کی درست کارروائی قابل ستائش ہے: کھرگے

ہماری مسلح افواج کی درست کارروائی قابل ستائش ہے: کھرگے

نئی دہلی، 7 مئی ;کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مسلح افواج کے 'آپریشن سندور' کی تعریف کی ہے اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کارروائی کی حمایت کی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا، "پاکستان اور پی او کے سے پھیلنے والی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی غیر متزلزل قومی پالیسی ہے۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر بہت فخر ہے جنہوں نے پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو مسمار کر دیا ہے۔ ہم ان کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا، "پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دن سے، کانگریس سرحد پار دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کن کارروائی کرنے میں مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے اور کانگریس مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے رہنماؤں نے ماضی میں راستہ دکھایا ہے اور ہمارے لیے قومی مفاد سب سے بالاتر ہے۔"

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments