National

پاکستان سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں، صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔ فضائی حملے کے بعد بھارتی فوج کا بیان

پاکستان سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں، صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔ فضائی حملے کے بعد بھارتی فوج کا بیان

نئی دہلی: ہندستانی فوج 'آپریشن سندور' پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں، صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہمارا مقصد ہے۔ یہ بیان فضائی حملے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے آیا ہے۔ فضائی حملے کے بعد وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'آپریشن سندور' کا مقصد صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ بھارت کے حملے کا مقصد پڑوسی ملک کے ساتھ جنگ ​​نہیں تھا۔ قبل ازیں منگل 6 مئی 2025 کی دیر رات بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے 'آپریشن سندور' شروع کیا ہے۔ اس آپریشن میں ہندستانی فضائیہ نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی رات تقریباً 1.30 بجے کی گئی۔ یہ حملے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے منگل کی رات دیر گئے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ اس فضائی حملے کے بعد وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'آپریشن سندور' کا مقصد صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ بھارت کے حملے کا مقصد پڑوسی ملک کے ساتھ جنگ ​​نہیں تھا۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے، "کچھ دیر قبل، ہندستانی مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' شروع کیا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے ہندستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیا جا رہا تھا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments