National

وزیراعظم  مودی رات بھر ’آپریشن سندھور‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہے

وزیراعظم مودی رات بھر ’آپریشن سندھور‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہے

حیدرآباد : وزیر اعظم نریندر مودی آپریشن سندھور کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے، جس کے تحت بھارتی مسلح افواج نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کا بدلہ لیا ہے۔ آپریش سندھور کے تحت بھارتی فوج نے بدھ کی علی الصبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے 9 اہداف پر میزائل حملے کیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پر کئے گئے مزائیل حملوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نئی دہلی میں براہ راست آپریشن میں پیش رفت کا جائزہ لیتے رہے اور نگرانی کررہے تھے۔ انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سینئر انٹیلی جنس افسران اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے مسلسل بریفنگ دی۔ قبل ازیں وزیر اعظم اور آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کے درمیان مواصلات کے متعدد دور منعقد ہوئے، جو منگل کی شام سے شروع ہوئے اور بدھ کی صبح تک جاری رہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments