National

سارن : بہونے ساس کو جلاکر مار ڈالا

سارن : بہونے ساس کو جلاکر مار ڈالا

چھپرا، 09 مئی: بہار میں سارن ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنی ساس کو جلا کر مارڈالا۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس معاملے میں نہرو چوک ، ہوائی اڈہ محلہ باشندہ متوفیہ گیتا دیوی (50) کے شوہر پون کمار اور بیٹے شالو کمار نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہیکہ جمعرات کی رات کو جب وہ گھر پہنچے تو گیتا دیو ی کو جلا ہوا دیکھا ۔ جبکہ گھر میں موجود بہو سنیتادیوی اپنے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد وہ گیتا دیوی کو علاج کیلئے صدر اسپتال لیکر پہنچے ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ موت سے قبل متوفیہ گیتا دیوی نے اپنے شوہر اور بیٹے کو بتایا کہ ان کی بہو نے ہی انہیں جلا یاہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں موصولہ درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ہی سنیتا دیوی کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Source: UNi News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments