National

ہند-پاکستان کشیدگی میں سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑ سے زائد ڈوب گئے

ہند-پاکستان کشیدگی میں سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑ سے زائد ڈوب گئے

ممبئی، 09 مئی : جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والی بہیمانہ دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ہندستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال سے مایوس سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر مارکیٹ میں کی جا رہی فروخت سے پچھلے دو دنوں میں سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔ سات مئی کو ملک کے اہم شیئر مارکیٹ بی ایس ای کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 42350633.78 کروڑ روپے تھا جو جمعرات کو ہونے والی فروخت کے دباؤ میں کم ہوکر 41850596.04 کروڑ روپے پر آ گیا تھا اور جمعہ کو یہ گراوٹ کے ساتھ 41640850.46 کروڑ روپے پر آ گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے 709783.32 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ جمعرات کو محتاط سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر کی گئی چاروں طرف فروخت سے شیئر مارکیٹ لگاتار تیسرے دن گر کر بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس اشاریہ سینسیکس 411.97 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 80,334.81 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نِفٹی 140.60 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد لڑھک کر 24273.80 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments