National

’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے

’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں نے 26 بے قصوروں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہی ہندوستانی باشندوں میں کافی غصہ تھا۔ ’آپریشن سندور‘ چلا کر ہندوستانی فوج نے 7 اور 8 مئی کی شب پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر سخت کارروائی کی۔ اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی سامنے آئیں، جنھوں نے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس کے بعد کرنل صوفیہ پر پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔ اب ان کے سسر غوث باغ واڑی کا جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ اپنی بہو کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کرنل صوفیہ کے سسر غوث باغ واڑی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع واقع کونور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری بہو نے مجھے فخر کا موقع میسر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تقریباً 6 ماہ قبل وہ گاؤں آئی تھی۔ اب ’آپریشن سندور‘ کی میڈیا بریفنگ کے بعد سے ہی گاؤں کے لوگ مجھے مل کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ پورے گاؤں میں جشن کا ماحول ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی کے شوہر یعنی غوث کے بیٹے کرنل تاج الدین بھی اپنی شریک حیات کی کارگزاریوں سے بہت خوش ہیں۔ اپنے والد سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اسے (کرنل صوفیہ) لے کر بے فکر رہیں۔ ADVERTISEMENT کرنل صوفیہ قریشی کی میجر تاج الدین قریشی سے 2015 میں شادی ہوئی تھی۔ دونوں شوہر بیوی ملک کی خدمت میں اپنی پوری طاقت لگاتے ہیں۔ انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق غوث باغ واڑی نے کہا کہ جب ان کی بہو کرنل صوفیہ قریشی 7 دسمبر کو پریس کانفرنس کر رہی تھیں تو میں ٹی وی سے چپکا ہوا تھا۔ یہ ہمارے خاندان اور ملک کے لیے قابل فخر لمحہ تھا۔ میں ایک انچ بھی نہیں ہلا۔ ان کی اہلیہ (کرنل صوفیہ کی ساس) بھی جذباتی تھیں، لیکن انہوں نے یہ فرض کر لیا کہ ان کی بہو جنگ کے محاذ پر ہے۔ صوفیہ اور تاج الدین رمضان میں اپنے گاؤں جانے کی امید کر رہے تھے، لیکن کام کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ غوث باغ واڑی نے بتایا کہ میں اور میری بیوی نے پرائمری اسکول کے بعد نہیں پڑھا، لیکن جب آپ اپنے بیٹے اور بہو کو اس سطح سے ملک کی خدمت کرتے دیکھیں گے تو اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں سگنل کور کی افسر ہیں۔ ان کے دادا اور والد بھی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صوفیہ نے 1999 میں چنئی واقع آفیسرز ٹریننگ اکادمی (او ٹی اے) سے تربیت حاصل کر فوج میں لیفٹیننٹ کے شکل میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کے فوجی کیریئر میں انھوں نے اقوام متحدہ امن مشن اور شمال مشرقی ہند میں سیلاب راحتی امور میں اہم کردار نبھایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments