National

انڈیا کے میزائل حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی: ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟

انڈیا کے میزائل حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی: ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟

پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جس میں آٹھ عام شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ سرینگر اور امرتسر سمیت شمالی انڈیا کے بعض ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔‘ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ) صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جس میں آٹھ عام شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ سرینگر اور امرتسر سمیت شمالی انڈیا کے بعض ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔‘ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ) صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments