National

پاکستان نے تازہ ڈرون حملے میں 20 بھارتی شہروں کو نشانہ بنایا، فضائی دفاع ایکشن میں

پاکستان نے تازہ ڈرون حملے میں 20 بھارتی شہروں کو نشانہ بنایا، فضائی دفاع ایکشن میں

پاکستان نے جمعہ کی رات ایک تازہ بلا اشتعال کشیدگی میں مسلسل دوسرے دن جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے 20 شہروں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرونز حملہ کیا۔ اونتی پورہ میں ایک فضائی اڈے پر کیے گئے حملو ںکو ہندستان نے ناکام بنا دیا ہے۔ پاکستانی ڈرونز جموں و کشمیر میں جموں، سامبا اور راجوری، پنجاب میں پٹھان کوٹ اور امرتسر اور راجستھان میں جیسلمیر، باڑمیر اور پوکھران کی طرف داغے گئے۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ سانبہ، پونچھ، ا±ڑی اور نوگام ہندواڑہ سیکٹر میں بھاری توپ خانے سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پنجاب کے امرتسر میں شدید فائرنگ کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق امرتسر کے پانچ مختلف علاقوں میں کم از کم 15 ڈرون دیکھے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ امرتسر کے ڈی سی نے شہر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں جمعے کی شام اچانک بلیک آوٹ نافذ کردیا گیا۔ متعدد علاقوں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلیک آ¶ٹ کا یہ اقدام جموں میں کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے ۔ پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں، تمام روشنیوں کو بند رکھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے اجتناب کریں۔ذرائع نے بتایا کہ وادی میں تمام سیکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق کشمیر میں کئی مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments