National

اکستان نے پھر سےگولہ باری کردی شروع، اُڑی سیکٹر میں سرحد پار سے داغے گئے گولہ بارود،جموں میں بلیک آوٹ

اکستان نے پھر سےگولہ باری کردی شروع، اُڑی سیکٹر میں سرحد پار سے داغے گئے گولہ بارود،جموں میں بلیک آوٹ

ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کی شام جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں سرحد پار سے گولہ باری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اُڑی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری شروع ہوئی ہےجس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس کے بعد پاکستان نے پونچھ اور کپواڑہ سیکٹر میں بھی سرحد پار سے فائرنگ کی ہے۔ سرحد پار سے مارٹر فائر کیے گئے ہیں۔ فوج کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد ٹنگدھار میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ نوگام ہندواڑہ سیکٹر میں بھی پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی ہے۔ جموں ہوائی اڈے کا سائرن بجنے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی لوگ جلدی میں اپنی دکانیں بند کرکے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئے۔ راجوری ضلع میں تمام دکانیں احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق پونچھ میں توپ خانے کے دو گولے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے 10 سے 12 راؤنڈز کی شدید گولہ باری کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ایل او سی کے قریب توپ خانے کے دو گولے گرے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ مسلسل گولہ باری کے پیش نظر فوج اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سرحدی دیہاتوں میں بنکر تیار رکھے گئے ہیں اور لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments