National

امبانی گروپ 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا

امبانی گروپ 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا

ایشیا کے امیر ترین بھارتی شہری مکیش امبانی کے فلمی سٹوڈیو نے اس درخواست سے دستبرداری اختیار کر لی ہے جس میں پاکستان کے خلاف فلمی طرز کے بھارتی فوجی 'آپریشن سندور' کا نام اپنے ٹریڈ مارک کے طور پر حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ امبانی گروپ نے یہ درخواست واپس لینے کا فیصلہ بھارتی شہریوں کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے امبانی گروپ کی درخواست کو انتہائی نامناسب قرار دیا ۔ ایک بیان میں امبانی گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 'سندور' کو اپنا ٹریڈ مارک بنانے کی درخواست کمپنی کے جونیئر سطح کے افسر نے اپنے طور پر داخل کر دی تھی اور اس کام کے لیے اس نے کمپنی سے باضابطہ مینڈیٹ نہیں لیا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 'آپریشن سندور' کا لفظ اب قومی شعور اور ضمیر کی علامت بن چکا ہے جو بھارت کی بہادری کا بھی نشان ہے۔' بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے خلاف 9 مختلف مقامات پر رات کی تاریکی میں کیے گئے حملوں کو 'آپریشن سندور' کا نام دیا ہے۔ اس آپریشن میں پہلی رات بھارت نے پاکستان میں کل 40 سے زائد افراد کو قتل کیا۔ کانگریس کے ترجمان انیرد شرما نے امبانی گروپ کی 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آپریشن سندور' کو اپنے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا کاروباری مفاد حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ایک درخواست میں امبانی گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ کوشش انٹرنیٹمنٹ کے شعبے میں فلمی پروڈکشن کے لیے استعمال کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ یاد رہے فلم انڈسٹری بالی ووڈ نے اب تک بھارتی فوجی آپریشنوں اور جنگوں کے حوالے سے کئی فلمیں بنائی ہیں جو بھارتی عوام میں جنگی جنون بڑھانے کا باعث بنی ہیں لیکن اس کے نتیجے میں بھارتی جنگی بیانے کو عوام میں مقبولیت حاصل ہوتی رہی ہے۔ خاص طور بھارتیہ جنتا پارٹی اور 'آر ایس ایس' کے لوگوں میں اس جنگجوئی کا بیانیہ بہت زیادہ مقبول عام ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments