National

جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے

جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے

جموں،8مئی(:) جموں شہر میں جمعرات کی شام پاکستانی ڈرون حملوں کی اطلاع کے بعد شدید سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، جبکہ انڈین ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔ حملے کے دوران ستواری ایئرپورٹ، سنجواں، اور جانی پور علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دی، جبکہ جموں میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا تاکہ سیکیورٹی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈرونز کی جانب سے مبینہ طور پر بارودی مواد گرائے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم انڈین ایئر فورس اور فضائی دفاعی نظام نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام خطرات کو بروقت ناکام بنایا۔ ائیر ڈیفنس ریڈار پر رات دیر گئے ڈرونز کی مشتبہ حرکات کو پکڑا گیا، جس کے بعد دفاعی نظام نے فوری طور پر ایکشن لیا اور کئی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ کئی علاقوں میں موبائل سگنلز اور بجلی بند کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے جموں شہر بالخصوص سرحدی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی شناخت اور ان کے ٹکڑوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور مقاصد کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔ سیکورٹی ذرائع نے اس واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا سیکیورٹی اہلکاروں کو دیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جموں شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں گونج رہی تھیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments