National

جے شنکر اور روبیو کی ٹیلی فون پر بات چیت، روبیو نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

جے شنکر اور روبیو کی ٹیلی فون پر بات چیت، روبیو نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

نئی دہلی/واشنگٹن، 08 مئی:) ہندستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کی حمایت کی، ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا، ’’وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بات کی۔ مسٹرروبیو نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے امریکہ کی حمایت کا اظہار کیا اور بات چیت قائم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘ مسٹربروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے پر اپنی تعزیت کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کی تصدیق کی۔ نئی دہلی میں ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں ہندوستان کا وہی موقف دہرایا کہ ہندوستان نے پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائی کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے جو نپی تلی، متناسب، ذمہ دارانہ اور غیر اشتعال انگیز ہے۔ اگر پاکستان کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments