ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ہندوستانی معیشت پر فوری اثر ڈالا ہے اور اس کا سب سے پہلا جھٹکا جمعے کی صبح شیئر بازار میں دیکھنے کو ملا۔ ممبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 کمپنیوں پر مشتمل سینسیکس 1366 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,968 پر کھلا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نِفٹی انڈیکس 200 پوائنٹس گر کر سرخ نشان میں پہنچ گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی منڈیوں سے مثبت اشارے مل رہے تھے۔ جاپان کا نکیئی اور گفٹ نِفٹی ہرے نشان میں تجارت کر رہے تھے، لیکن بھارت-پاکستان تنازعے کے سبب ہندوستانی بازار پر اس کا کوئی مثبت اثر نہ ہوا۔ سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، خاص طور پر جیسے ہی ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان میں حملوں کی خبریں آئیں، بازار میں شدید اتھل پتھل دیکھی گئی۔ ابتدائی کاروبار میں 2014 کمپنیوں کے شیئرز گراوٹ کے ساتھ کھلے جبکہ صرف 327 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔ 71 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔ اس دوران دفاعی شعبے سے وابستہ کمپنیوں جیسے بھارت الیکٹرانکس کے شیئرز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ بڑے گھاٹے میں جانے والی کمپنیوں میں پاور گرڈ کے شیئرز 3 فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک 2 فیصد، ایچ یو ایل 1.50 فیصد، ریلائنس انڈسٹریز 1.30 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک 1.21 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ مڈ کیپ سیکٹر میں انڈین ہوٹلز، آر وی این ایل، این ایچ پی سی اور یوکو بینک کے حصص 2.5 فیصد سے زیادہ گر گئے جبکہ متھوٹ فنانس کے شیئرز 10 فیصد سے زیادہ گر کر سب سے بڑی گراوٹ کے ساتھ خبروں میں رہے۔ گزشتہ روز بھی بازار آخری گھنٹے میں زمین بوس ہوگیا تھا جب پاکستان میں مبینہ ڈرون حملوں کی خبریں آئیں۔ سینسیکس 411 پوائنٹس گر کر 80,334 پر بند ہوا تھا جبکہ نِفٹی میں 140 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ اس اچانک گراوٹ میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ سرمایہ کار اب حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر جغرافیائی صورتحال میں ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات اور حکومت کی آئندہ پالیسیوں پر، تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ مارکیٹ کب اور کیسے سنبھلے گی۔
Source: social media
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا یھا حصہ؟
جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''
امبانی گروپ 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا
بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک
لنڈیا کا اپنے تین فوجی اڈوں پر پاکستانی حملوں کا دعویٰ، اسلام آباد کی تردید
ججوں کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں کو جلد منظور کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ
پاکستان کے تین فائٹر جیٹ کو ہندستان نے مار گرایا،ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا،پاکستان کے تمام حملے ناکام
مسافر پرواز کے روانگی سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں: ایئر انڈیا
پاکستان نے پھر منہ کی کھائی، جموں ایئر پورٹ پر حملے کی کوشش ناکام، سبھی میزائلیں مار گرائی گئیں
اسلام آباد،مظفرآباد، بہاولپور،کوئٹہ اور سیالکوٹ سمیت درجن بھر پاکستانی شہروں پر ہندستان نے کیا حملہ
جے شنکر اور روبیو کی ٹیلی فون پر بات چیت، روبیو نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا