National

حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''

حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''

گلوبل گورنمنٹ افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کی حکومت نے ہزاروں ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی درخواست کردی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گلوبل گورنمنٹ افیئرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے 8,000 سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کی درخواست کی ہے، ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی کے مقامی ملازمین کو بھاری جرمانے اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ان اکاؤنٹس میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور نمایاں صارفین کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، بیشتر معاملات میں بھارتی حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن پوسٹس نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور کئی اکاؤنٹس کے خلاف تو کوئی ثبوت یا جواز بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ گلوبل افیئرز کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ بھارتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی صرف بھارت میں محدود کرے گا اور اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے تاہم کمپنی نے ان احکامات سے اصولی اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ پورے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا غیر ضروری ہے اور یہ اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن بھارت میں پلیٹ فارم کی دستیابی برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام کو معلومات تک رسائی حاصل رہے۔ گلوبل افیئرز نے ان ایگزیکٹو احکامات کو شفافیت کے تحت عوام کے سامنے لانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم قانونی رکاوٹوں کے باعث فی الوقت ایسا ممکن نہیں، وہ اس معاملے میں تمام ممکنہ قانونی راستوں پر غور کر رہی ہے لیکن بھارتی قوانین کے تحت اسے محدود اختیارات حاصل ہیں۔ اس کے برعکس، بھارت میں موجود متاثرہ صارفین عدالت سے رجوع کر کے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments