National

مسافر پرواز کے روانگی سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں: ایئر انڈیا

مسافر پرواز کے روانگی سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں: ایئر انڈیا

نئی دہلی، 08 مئی: ملک کی معروف ایئرلائن ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پرواز کے روانگی کے وقت سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ایئر انڈیا نے ایڈوائزری میں کہا کہ ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق جدید اقدامات نافذ کرنے کے بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی کے ایک حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے، پورے ہندوستان میں مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ طے شدہ روانگی سے کم از کم تین گھنٹے قبل اپنے متعلقہ ایئرپورٹس پر پہنچیں تاکہ چیک ان اور بورڈنگ کو آسانی سے یقینی بنایا جا سکے۔ چیک ان روانگی سے 75 منٹ قبل بند ہو جائے گا۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments