National

بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک

بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک

نئی دہلی، 9 مئی (: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے جمعرات کی رات جموں فرنٹیئر کے سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ سرویلنس گرڈ کو دہشت گردوں کے سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ پاکستان رینجرز دھاندھار پوسٹ سے فائرنگ کر کے دہشت گردوں کو کور فراہم کر رہے تھے۔ چوکس بی ایس ایف جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور پاک پوسٹ دھاندھر کو بڑا نقصان پہنچایا۔ بی ایس ایف نے پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments