نئی دہلی، 8 مئی : ہندستان کے آپریشن سندور سے بوکھلائے اور مایوس پاکستان نے بدھ کی رات جموں و کشمیر سے گجرات تک کم از کم 15 شہروں میں فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ہندستان کے فضائی دفاعی نظام نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی میں لاہور کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا- وزارت دفاع نے جمعرات کو یہاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان نے شمالی اور مغربی ہندوستان میں کئی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جن میں اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈہ، چنڈی گڑھ، نال فلودی، اترلائی اوربُھج شامل ہیں۔ پاکستانی میزائل اور ڈرون کو ہندوستان کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔ وزارت نے کہا کہ آج صبح ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے متناسب جوابی کارروائی میں پاکستان میں متعدد مقامات پر فضائی دفاعی نظام اور ریڈاروں کو نشانہ بناکر حملہ کیا ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں لاہور کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ تباہ شدہ پاکستانی میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ برآمد کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی حملوں کا ثبوت ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے ایل او سی کے پار کپواڑہ، بارہمولہ، اُڑی، پونچھ، مینڈھر اور راجوری سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کو تیز کر دیا ہے، جس میں مارٹر اور بھاری توپ خانے کا استعمال بھی شامل ہے۔ اس فائرنگ میں 16 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جن میں تین خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ ہندوستان نے بھی مجبوراً پاکستانی فائرنگ کو روکنے کے لیےمارٹر اور توپ خانے سے جوابی کارروائی کی۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلح افواج کی کارروائی سے کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوگا بشرطیکہ پاک فوج بھی تحمل کا مظاہرہ کرے۔
Source: uni urdu news service
ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے ؟ کیا ہوگا جو ایسا ہوا ؟ الجزیرہ کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ
سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و ہراس، جموں و کشمیر کے پنچھ میں کی شدید گولہ باری، ہریانہ کے فوجی دنیش کمار شہید
آپریشن سیندور‘ کے بعد ہندوپاک میں کشیدگی عروج پر، پیراملٹری فورس کی چھٹیاں رد
نقدی تنازعہ معاملہ میں برے پھنسے جسٹس یشونت ورما، سپریم کورٹ کی کمیٹی نے صحیح پایا الزام
کیا پاکستان آپریشن سندور کے بعد جوابی کارروائی کر سکتا ہے؟ دفاعی ماہرین کی رائے جانئے
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا