نئی دہلی، 07 مئی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دہلی میں پاکستان اور نیپال کی سرحدی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرز اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، گجرات اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ اور حکومت سکم کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران بشمول مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائرکٹر، انٹیلی جنس بیورو، ڈائرکٹر جنرل آف بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ 22 اپریل 2025 کو کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ملک اس دہشت گردانہ حملے کے مجرموں اور دہشت گردی کے حامیوں کو سخت جواب دے گا۔ وزیر داخلہ نے آپریشن سندور کے لیے مضبوط ارادے اور فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن سندور ہندوستان کی سرحدوں، فوج اور شہریوں پر بری نظر ڈالنے والوں کو ہندوستان کا منہ توڑ جواب ہے۔ میٹنگ میں موجود تمام وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز نے آپریشن سندور کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم مودی اور تینوں فوجوں کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو نظر انداز کیے بغیر، آپریشن سندور کے ذریعے مناسب جواب دیا گیا، جس نے پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے دہشت گردوں کے کیمپوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف مودی سرکار کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا پوری دنیا کے سامنے ایک مظہر ہے۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ اس وقت ملک نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہم وطنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ مسٹرامت شاہ نے کہا کہ 6-7 مئی 2025 کی درمیانی شب ہندوستانی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے 9 مخصوص مقامات پر حملہ کیا اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے کئے گئے حملے میں دہشت گردوں کی تربیت اور ہتھیاروں کے کیمپ اور لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ریاستوں کو ماک ڈرل کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اپنی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات جیسے ہسپتالوں، فائر بریگیڈ وغیرہ کے کام کو ہموار کرنے کے انتظامات کئے جائیں اور اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے ریاستوں سے کہا کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس، ہوم گارڈز، این سی سی وغیرہ کو چوکس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے عوامی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔ مسٹرامت شاہ نے کہا کہ سوشل اور دیگر میڈیا پر ناپسندیدہ عناصر کے ملک مخالف پروپیگنڈے پر کڑی نظر رکھی جائے اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہموار مواصلات کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور کمزور پوائنٹس کی سیکورٹی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ عوام میں غیر ضروری خوف پھیلنے سے روکیں اور افواہوں کے خلاف لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ، فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔
Source: Uni Urdu News
ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے ؟ کیا ہوگا جو ایسا ہوا ؟ الجزیرہ کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ
سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و ہراس، جموں و کشمیر کے پنچھ میں کی شدید گولہ باری، ہریانہ کے فوجی دنیش کمار شہید
آپریشن سیندور‘ کے بعد ہندوپاک میں کشیدگی عروج پر، پیراملٹری فورس کی چھٹیاں رد
نقدی تنازعہ معاملہ میں برے پھنسے جسٹس یشونت ورما، سپریم کورٹ کی کمیٹی نے صحیح پایا الزام
کیا پاکستان آپریشن سندور کے بعد جوابی کارروائی کر سکتا ہے؟ دفاعی ماہرین کی رائے جانئے
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا