National

سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

مرکزی حکومت نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل پیر (5 مئی) کو اگلے سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے پی ایم او میں میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی شامل ہوئے تھے۔ پروین سود 25 مئی 2023 کو 2 سال کے لیے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ مدت کار میں ایک سال کی توسیع کے بعد وہ اس عہدہ پر مئی 2026 تک برقرار رہیں گے۔ سرکار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پروین سود کی مدت کار میں اضافہ کا فیصلہ وزیر اعظم کی صدارت میں پیر کو ہوئی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے 24 مئی کے بعد ایک سال کے لیے پروین سود کی مدت کار کی توسیع کو منظوری دی۔ پروین سود 1986 بیچ کے کرںاٹک کیڈر کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر مقرر کیے جانے سے قبل وہ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جے پی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پروین سود کی پیدائش ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں 1964 میں ہوئی تھی۔ وہ محض 22 سال کی عمر میں آئی پی ایس افسر بن گئے تھے۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، دہلی سے سول انجنیئرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، بنگلورو اور نیویارک واقع میکسویل اسکول آف گورننس، سیراکیوز یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کئی ہائی پروفائل معاملوں کی تحقیقات کی نگرانی کی۔ پروین سود کرناٹک میں عدالت کے ساتھ مل کر کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹورک اینڈ سسٹم (سی سی ٹی این ایس) اور انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) کو مضبوط کرنے کی جانب بھی کام کر چکے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments