National

بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید

بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید

بیجاپور، 08 مئی : چھتیس گڑھ کے بیجاپور علاقے میں کریگٹہ پہاڑی پر جاری سب سے بڑے آپریشن کے درمیان تلنگانہ میں نکسلیوں نے گرے ہاؤنڈز ٹیم کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ نکسلیوں نے ایک آئی ای ڈی دھماکہ کیا، جس کی زد میں آکر گرے ہاونڈز کے پانچ جوان شہید ہو گئے۔ ا س درمیان انکاؤنٹر میں فوجیوں نے آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں سے دو نکسل کمانڈر بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرے ہاؤنڈز کی ٹیم وجدو (ٹی جی) سے نکسل مخالف آپریشن پر نکلی تھی۔ تلنگانہ اور بیجاپور کی سرحد پر نکسلیوں کے ساتھ تصادم کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں اب تک پانچ فوجی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ ایک فوجی شدید زخمی ہے۔ انکاؤنٹر میں سی سی ممبر چندرنا اور ایس زیڈ سی ایم بنڈی پرکاش سمیت کل ملاکر آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ انکاؤنٹر بیجاپور کے اسور علاقے کے لنکا پلو علاقے میں جاری ہے۔ حملے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر انکاؤنٹر شروع کر دیا ہے۔ فی الحال، انکاؤنٹر جاری ہے اور سیکورٹی فورسز نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments