National

'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان

'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان

پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندستانی فضائیہ کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت کی گئی کارروائی کے بعد پورے ملک میں حب الوطنی کا ماحول ہے۔ اس پس منظر میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کا ایک جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ تیج پرتاپ یادو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’اگر میری پائلٹ ٹریننگ ملک کے کسی کام آ سکتی ہے، تو میں تیج پرتاپ یادو ہر وقت ملک کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ میں نے بھی پائلٹ کی تربیت حاصل کی ہے اور اگر ملک کے لیے جان بھی چلی جائے تو خود کو خوش نصیب سمجھوں گا۔ جے ہند!‘‘ انہوں نے اس پیغام کے ساتھ اپنے تربیتی دنوں کی ایک تصویر اور پائلٹ لائسنس کی فوٹو بھی شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ تیج پرتاپ یادو نے بہار فلائنگ انسٹی ٹیوٹ سے باقاعدہ پائلٹ کی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر قومی اور سماجی مسائل پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments