National

ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے ؟ کیا ہوگا جو ایسا ہوا ؟ الجزیرہ کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ

ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے ؟ کیا ہوگا جو ایسا ہوا ؟ الجزیرہ کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ

الجزیرہ عربی وب سائٹ نے ایک مقالے میں ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے اس کے خطرات کا جائزہ لیا ہے جس کے کچھ حصے یہاں پیش کئے جا رہے ہیں۔ :ہندستان نے چھے اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان کے اندر نو ٹھکانوں پر حملہ کیا جو ہندستان کے مطابق ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ تھے جنہوں نے گزشتہ مہینے پہلگام میں حملہ کیا تھا ۔ ہندستان اور پاکستان میں کشیدگی اس لئے بھی بے حد خطرناک ہے کہ دونوں ملکوں کے پاس 300/400 ایٹمی ہھتیار ہیں اور زيادہ حالات کشیدگی ہونے پر ان کے استعمال کی خدشے سے انکار نہيں کیا جا سکتا ۔ حالانکہ فریقین کی جانب سے ایٹمی ہھتیاروں کے استعمال کا خدشہ فی الحال بہت کمزور ہے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ اتنا بڑا ہے کہ اس کا کمزور خدشہ بھی پریشان کن ہے کیونکہ ماہرین کے خیال میں ہندستان و پاکستان ہی نہيں بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے ایٹمی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔ امریکی ماہرین کے مطابق 15 سے 100 ہھتیاروں کے استعمال سے آگ کی بھیانک آندھی اٹھے گی اور ریسرچ کے مطابق اس سے 16-36 ٹیراگرام کاربن بنے گا جو اوپری فضا پر جم جائے گا البتہ اس کی مقدار کا انحصار ممکنہ طور پر استعمال ہونے والے اسلحے پر ہوگا۔ جس کے بعد زمین پر پہنچنے والی سورج کی کرنیں ہلکی ہو جائيں گی جس سے بڑے پیمانے پر زمین ٹھنڈی ہونے لگے گی ایٹمی جنگ کے کچھ ہی برسوں میں کرہ ارض کی گرمی میں 8 درجے کی کمی ہو سکتی ہے۔ کرہ ارض کی حرارت میں اس طرح کی کمی سے بارش کے عمل میں بھی خلل پڑے کا اور پوری دنیا میں بارش میں 30 فیصد تک کی کمی ہو سکتی ہے جس سے زمین پر میٹھے پانی کی کمی بھی ہو جائے گي اور بارش اور سورج کی حرارت میں کمی سے زمین پر بڑے پیمانے پر نباتات کی پیدار کم ہو جائے کی جس سے غلہ جات بھی کم پیدا ہونے لگيں گے اور دنیا میں چاول ، گیہوں اور بھٹے جیسے اہم اناج کی قلت پیدا ہو جائے گی جس سے بڑے پیمانے پر دنیا میں بھکمری کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔ بی این اے ایس کی ایک ریسرچ کے مطابق معمولی ایٹمی جنگ کی صورت میں بھی بھٹے کی پیداوار میں 13 ، گہیوں کی پیداوار میں 11 اور چاول کے پیداوار میں 3 اور سویابین کی پیداوار میں 17 فیصد کی کمی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی قحط اور آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعات بہت زیادہ ہوں گے ۔ سورج کی روشنی میں کمی کی وجہ سے بحری نبابات بھی متاثر ہوں گے جس سے سمندری جانوروں کی خوراک بھی کم ہو جائے گی جس سے پوری دنیا میں مچھلیوں کی کمی ہو جائے گی۔ سن 2013 میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق اگر ہندوستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو اس سے پوری دنیا کی ایک تہائی آبادی بھکمری کا شکار ہو جائے گی حالانکہ ان کے پاس امریکہ و روس کے مقابلے میں کافی کم ہتھیار ہیں۔ یہ سارے نقصانات کسی بھی ممکنہ ایٹمی جنگ کے ماحولیات اور اس کرہ ارض پر زندگی کے لئے انسانوں اور حیوانات کو ہونے والے بھیانک نقصانات کی محض ایک جھلک ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments