National

نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریوا، 8 مئی : مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے گڑھ تھانہ علاقے کے بھوکھری کے جنگل میں ایک نوجوان کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا ہے۔ رونگٹے کھڑے کردینے والے اس قتل کے بعد اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ملزم، قتل کرنے کے بعد چاقوسے اس کا سردھڑ سے الگ کرتے دیکھا جارہا ہے۔پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر دو افراد کو ملزم بنا یاہے اور ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پپرہا گاؤں کے رہنے والے رجنیش مشرا اور مقتول ابھیشیک ترپاٹھی آپس میں دوست تھے۔ کل رجنیش ابھیشیک کو بھوکھری کے جنگل میں لے گیا، جہاں کسی بات پر جھگڑے کی وجہ سے اس نے پہلے اس پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر اسے قتل کردیا۔ بعد ازاں اس کا سر جسم سے جدا کر دیا۔ واقعے کے دوران ایک اور نوجوان ملزم کی جانب سے متوفی ابھیشیک کا گلا کاٹنے کا ویڈیو بنا رہا تھا، جسے متوفی کے گھر والوں کو بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے دو لوگوں کو ملزم بنایا ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔ آج صبح تک دونوں ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وپلیس کا کہناہے کہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments