National

’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان

’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان

نئی دہلی: ہندستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ پر مسلسل ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے فوج نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ ہندستان کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ اس فوجی کارروائی کے بعد جہاں ملک کے کچھ حصوں میں جشن کا ماحول ہے وہیں دیگر حصوں میں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) دہلی کے ریاستی صدر شعیب جامعی کا بیان سرخیوں میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کے لیے اقتدار دے دیا جائے تو ہم دکھائیں گے کہ پاکستان کو کیسے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ شعیب جامعی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مسلمان پہلے ہی ’ٹو نیشن تھیوری‘ کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے دو قومی نظریہ کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی مضبوط کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آپریشن سندور کے لیے ہندوستانی ی فوج کی تعریف کی اور اس مشن سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنے پر کرنل صوفیہ قریشی کی بھی تعریف کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments