National

آپریشن سیندور‘ کے بعد ہندوپاک میں  کشیدگی عروج پر، پیراملٹری فورس کی چھٹیاں رد

آپریشن سیندور‘ کے بعد ہندوپاک میں کشیدگی عروج پر، پیراملٹری فورس کی چھٹیاں رد

بھارت کی مسلح افواج نے پہلگام حملے کا جواب ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ دیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو لمحوں میں ہی نیست و نابود کر دیا گیا۔ اس جوابی کارروائی سے ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان وزارت داخلہ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سبھی نیم فوجی دستوں کی چھٹیاں فوری اثر سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور سی آئی ایس ایف جیسے سبھی اہم نیم فوجی دستوں کے جوان پوری مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی فوج کی تعیناتی کی جا رہی ہے اور انٹلیجنس انپٹس کی بنیاد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ہندوستان کی کارروائی سے پاکستان میں زبردست بوکھلاہٹ ہے اور وہ جوابی حملے کی گیدڑ بھبھکی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی جوابی کارروائی یا دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ خاص طور سے جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان سرحد پر اضافی جوان تعینات کیے جا رہے ہیںریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، میٹرو اور حساس علاقوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں اور ریاستوں کی پولیس کو بھی مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر حرکت پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے تحت ہندوستانی فوج نے آدھی رات ڈیڑھ بجے رافیل اور کروز میزائلس کے ذریعہ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر کے 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیموں کے کئی ٹریننگ کیمپ تباہ ہو گئے اور 90 سے زیادہ دہشت گرد مارے گیے-

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments