National

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بڑا بیان، ‘پاکستان ہتھیارڈال دے، نہیں تو…’

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بڑا بیان، ‘پاکستان ہتھیارڈال دے، نہیں تو…’

جموں وکشمیرمیں سرحد پرپاکستان کی گولہ باری کے درمیان وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ بہت نقصان ہوگیا۔ پاکستان اب ہتھیارڈال دے، نہیں توان کا ہی نقصان ہوگا۔ عمرعبداللہ نے کہا، ”پاکستان کی طرف سے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جموں شہرپرڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بارجموں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے سیکورٹی کے جوان نے سبھی ڈرون کوناکام کردیا۔ ایک بھی ڈرون نشانے تک نہیں پہنچا۔ کشمیرمیں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔” وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا، ”یہ حالات ہم نے نہیں بنائے ہیں۔ پہلگام میں ہمارے لوگوں پر حملہ ہوا، بے گناہ لوگوں کو مارا گیا۔ اس کا ہمیں جواب دینا تھا۔ اب پاکستان کی طرف سے اسے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان کو نہ فائدہ ہے اورنہ ہی کامیابی ہوگی۔ بہترہوگا کہ وہ اپنے بندوق کو خاموش کرے۔ کل رات کوجو ہوا، وہ بڑھاوا دینا چاہتے ہیں، اس سے انہیں ہی نقصان ہوگا۔ عقل سے انہیں کام لینا چاہئے۔”

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments