ایودھیا: رام مندر کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خالصتان حامی اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے یہ دھمکی دی۔ پنوں نے کہا کہ رام مندر میں 16 اور 17 نومبر کو تشدد ہوگا۔ ہندوتوا نظریے کی بنیاد ایودھیا کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ اس دھمکی کے بعد رام مندر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ خالصتانی پنوں کی طرف سے جاری کیے گئے ویڈیو میں رام مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پوجا کے مناظر بھی شامل ہیں۔ دھمکی کے بعد رام جنم بھومی کمپلیکس ہائی الرٹ پر ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پورے احاطے کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا۔ ایس پی سیکورٹی بلرامچاری دوبے نے اے ٹی ایس اہلکاروں اور پولیس فورس کے ساتھ رام جنم بھومی کے درشن راستے سمیت پورے کمپلیکس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کی سکیورٹی پہلے سے ہی ناقابل تسخیر ہے۔ پورے احاطے کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ سی او ایودھیا آشوتوش تیواری نے کہا کہ پنوں کا ویڈیو ان کے علم میں ہے۔ ایودھیا اور رام جنم بھومی کی سیکورٹی سخت ہے۔ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پروین کمار نے کہا کہ 'دہشت گرد پنوں سے دھمکی کی اطلاع ویڈیو کے ذریعے ملی ہے۔ اس طرح کے بیانات پہلے بھی جاری ہو چکے ہیں۔ ہم سکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔' اس سے قبل سال 2024 میں بھی 22 اگست کو دھمکی دی گئی تھی۔ یہ دھمکی رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ہیلپ ڈیسک موبائل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے دی گئی۔ لکھا تھا کہ مندر بہت جلد تباہ ہو جائے گا۔ یہاں مسجد بنائیں گے۔ اس دھمکی کے بعد یوپی اے ٹی ایس نے ملزم محمد مقصود کو 14 ستمبر کو بہار کے بھاگلپور سے گرفتار کر لیا تھا۔ اسی تناظر میں رواں سال 28 مئی کو سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک دھمکی آمیز پوسٹ سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد 112 نمبر پر کال کی گئی اور کہا گیا کہ مندر کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ بعد ازاں بلوا تکیہ، کشی نگر کے رہنے والے ایک 16 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس کی دماغی حالت خراب ہے۔
Source: social media
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ