National

برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا

برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا

بھارت میں فرانس کے رافیل طیاروں کے چرجے کے بعد اب برطانیہ کے ایف 35 جیٹ طیارے بھارت کے ساحلی اور سیاحتی شہر کیرالہ میں غیر متوقع ایک سیاحتی سٹار بن گیا۔ ریاست کیرالہ میں سیاحوں کی دلچسپی ناریل کے پودوں اور پھل میں غیر معمولی ہوتی ہے۔ لیکن چند دنوں سے ایک برطانوی طیارے نے بھی کیرالہ میں سیاحوں کی گفتگوؤں میں بہت جگہ پا لی ہے۔ مگر زیادہ تعداد ابھی مقامی سیاحوں کی ہے۔ غیر ملکی سیاح بھارت میں ابھی کم ارہے ہیں۔ وجہ پہلگام کا خوف ہے۔ برطانیہ کی رائل ایئر فور س جس کے دو طیاروں پر مبینہ طور پر پچھلے دنوں ایک برطانوی اڈے پر پینٹ کر کے انسانی حقوق کی آواز اٹھانے والوں نے احتجاج کیا ہے۔ اسی رائل ایئر فورس کا ایک اہم اور جدید جیٹ طیارہ ایف 35 بھارتی اور سیاح تماشائیوں کے لیے تماشے کا دلچسپ موضوع بنا ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ پچھلے ماہ جوں کے وسط سے سے یہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ تاہم یہ کسی نے بھی اس طیارے کی کچھ افادیت موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نہیں خیال کی ہے۔ بلکہ ظاہر یہی کیا گیا ہے کہ طیارہ ایک ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ مگر کیوں ۔ کس مقصد کے لیے ۔ مگر رائل ایئر فور س اس طیارے سے 14 جون سے اب تک اتنی بے تعلق کیوں ہے۔ کچھ معلوم نہیں پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود کہ اس کے بارے میں مقامی طور پر کہ اسے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ضروری مرمت کرکے اسے گراؤنڈ کر دیا گیا تھا اور اب دوہفتے سے زائد دن گذرنے کے بعد بھی گراونڈ ہوا پڑا ہے۔ کیرالہ کے ہوائی مستقر پر ناریل کے پودوں میں گھری ایک لوکیشن پر بدھ کے روز کیرالہ کے حکام نے اس کی ایک تصویر بنا کر وائرل کر دی ہے۔ سوشل میڈیاپر اس کی دھوم ہے مگر اس کی پر اسراریت اپنی جگہ ہے۔ اس پر کئی وی لاگرز تنقید کر رہے ہیں اور کئی اس کو پر اسرار بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں زیر بحث انے والے بھارتی رافیل طیاروں کو کچھ سکھ کا سانس لینے کا موقع ملا ہے اور بھارتی فضائیہ کی جگہ برطانیہ کی رائل ایئر فورس زیر بحث آگئی ہے۔ ایک وائر کی تصیر کے مطابق یہ یہ ہماری سیاحتی مہم کا حصہ تھا۔ یہ سب سے زیادہ اختراعی اور دلکش مہموں میں سے ایک مہم رہی ہے۔ جسے بہت سے لوگوں نے دیکھا ۔ مگر برطانوی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے کے ساتھ یہ سب برداشت کیوں کیا ہے ۔ اس کا جواب ابھی آنا ہے۔ کیرالہ کے محکمہ سیاحت کے سیکرٹری نے اس سلسلے میں ' روئٹرز' سے بات کرتے ہوئے کہا ' وائرل سوشل میڈیا پوسٹ اصل میں تفریحی ویب سائٹ' دی فاکسی ' کے ذریعہ تخلیق کی گئی تھی۔ اسے اتنا دیکھا جانے کے بعد ریاست کیرالہ کو پانچ سنہری ستارے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بلا شبہ یہ ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔ وائرل ہونے والی تصویر پر لکھا گیا ہے ' میں یہاں سے جانا نہیں چاہتا میری سفارش کریں۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک ٹیم برطانیہ سے آرہی ہے جو اس کی مرمت اور روانگی وغیرہ کے امور کو دیکھے گی۔ ایک مشہور بھارتی وی لاگ میں کہا گیا ہے برطانیہ کی ایئر فور س اسے ایک ایسے ہینگر میں رکھنے کے حق میں جہاں کیمرے نہ ہوں ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments