National

لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل

لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل

لکھنؤ:3جولائی:اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بزرگ ساس سسر کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشیش شریواستو نے جمعرات کو بتایا کہ گڑھی کنورا پولیس چوکی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران جگدیپ سنگھ نامی شخص نے اپنے سسر اننت رام (75) اور آشا دیوی (73) پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ہنگامہ سن کر محلے کے لوگوں نے جگدیپ کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی جوڑے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا اپنی بیوی پونم کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور خاتون گزشتہ اپریل سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی۔ رات گئے، ان کے شوہر جگدیپ ان کے سسرال آئے۔ اس دوران جھگڑے میں اس نے اپنے بیگ میں رکھا چاقو نکالا اور بزرگ جوڑے پر حملہ کر دیا۔ شریواستو نے کہا کہ پونم کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments