نئی دہلی، 2 جولائی : بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں رائے دہندوں کی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تنازع کے درمیان، الیکشن کمیشن نے بدھ کو یہاں کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ ان جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے تحفظات کو پوری طرح سے دور کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ ریاست کی کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) آرٹیکل 326، عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور 24جون 2025 کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی کے نمائندوں نے ایس آئی آر کے حوالے سے کئی خدشات کا اظہار کیا۔ سیاسی جماعتوں کے کسی بھی رکن کی طرف سے اٹھائی گئی ہر تشویش کو کمیشن نے پوری طرح سے دور کیا۔ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آرکے عمل میں حصہ لینے کے لیے نچلی سطح پر 1.5 لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز) کی تقرری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کمیشن نے ایس آئی آر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا تاکہ کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے ۔ قابل غورہے کہ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے انڈیا الائنس کے ایک وفد نے بدھ کی شام الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ قائدین نے کمیشن سے ملاقات کی اور ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کا مسئلہ اٹھایا۔ کمیشن کے مطابق آج الیکشن کمشنرز سے ملاقات کرنے والے بعض سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ملاقات کا وقت دیا گیا جبکہ دیگر کو وقت نہ دینے کے باوجود وفد میں شامل ہونے دیا گیا۔ کمیشن نے تمام فریقین کے خیالات سننے کے لیے ہر پارٹی کے دو نمائندوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کانگریس اور انڈیا گروپ کی 11 پارٹیوں کے لیڈروں نے ایک میٹنگ میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور پوچھا کہ کمیشن نے وہ کام کیوں شروع کر دیا ہے جو انتخابات سے صرف دو تین ماہ قبل کئی مہینے پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔ کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کمیشن سے ملاقات کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انڈیا گروپ کی 11 پارٹیوں کے 18 لیڈروں کے ایک وفد نے کمیشن سے ملاقات کی اور تقریباً تین گھنٹے تک مختلف مسائل پر وسیع بات چیت کی۔
Source: uni news
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز